جمعرات 10 ستمبر 2026 - 06:12
استاد حوزہ علمیہ نجف اشرف کا الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال کا دورہ / طبی سہولیات اور خدمات پر خراج تحسین

حوزہ / حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استادِ درسِ خارج حجت الاسلام و المسلمین سید احمد الاشکوری نے محسنِ ملت حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کی جانب سے قائم کردہ الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے یہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محسنِ ملت حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ ایک جامع اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی علم و تعلیم، خدمتِ دین، خدمتِ خلق اور معاشرے کے محروم طبقات کی داد رسی و دستگیری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ علمی و تعلیمی سرگرمیوں سے لے کر غربا و فقراء کی معاونت، سیلاب و زلزلہ زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر اور دیگر فلاحی و سماجی خدمات تک، محسنِ ملت ہر میدان میں بھرپور انداز سے مصروفِ عمل رہے۔

محسنِ ملت کے وصال کے بعد بھی ان کا الٰہی مشن اسی جذبے اور عزم کے ساتھ جاری ہے اور الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال کی بے مثال خدمات اسی مقدس مشن کی ایک اہم کڑی ہیں۔ جدید طبی سہولیات سے آراستہ یہ ہسپتال مستحق اور نادار مریضوں کو معیاری طبی خدمات، علاج معالجے اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

علامہ سید احمد الاشکوری کا الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال کا دورہ / طبی سہولیات اور خدمات پر خراج تحسین

حجت الاسلام و المسلمین سید احمد الاشکوری نے اپنے دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں موجود جدید طبی سہولیات و خدمات کا بنفسِ نفیس جائزہ لیا۔

اس موقع پر معزز مہمان نے محسنِ ملت حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کی علمی، دینی، سماجی اور فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب سے مستحق مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی بھی بھرپور تحسین کی اور ہسپتال کی مزید ترقی و کامیابی کے لیے اپنی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

علامہ سید احمد الاشکوری کا الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال کا دورہ / طبی سہولیات اور خدمات پر خراج تحسین

علامہ سید احمد الاشکوری کا الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال کا دورہ / طبی سہولیات اور خدمات پر خراج تحسین

علامہ سید احمد الاشکوری کا الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال کا دورہ / طبی سہولیات اور خدمات پر خراج تحسین

علامہ سید احمد الاشکوری کا الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال کا دورہ / طبی سہولیات اور خدمات پر خراج تحسین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha